وزیراعظم آزادکشمیرکا مظفرآباد میں نوجوان کے قتل کا سخت نوٹس

ملزمان کی فوری گرفتاری عمل میں لائیں اور لمحہ بہ لمحہ رپورٹ وزیراعظم سیکرٹریٹ کر ارسال کریں ،ْڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی کو ہدایت

جمعرات 26 اپریل 2018 16:30

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے دارالحکومت مظفرآباد میں نوجوان کے قتل کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مظفرآباد اور ایس ایس پی کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملزمان کی فوری گرفتاری عمل میں لائیں اور لمحہ بہ لمحہ رپورٹ وزیراعظم سیکرٹریٹ کر ارسال کریں ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آزادکشمیر نے لندن سے بذریعہ ٹیلی فون سنگین واقعہ کی رپورٹ طلب کی انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر پرامن علاقہ ہے یہاں اس طرح کے اقدامات کی قطعاً اجازت نہیں دی جائے گی ظالم کو ہر قیمت پر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور مظلوم کو انصاف مہیا کی جائے گا وزیراعظم نے انتظامیہ اور پولیس کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ قاتل کو گرفتار کر کے رپورٹ پیش کی جائے اور اس ضمن میں کسی دبائو کو خاطر میں نہ لایا جائے ۔

مقتول کے خاندان کو ہر صورت میں انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی انہوں نے کہا کہ ریاست مظلوم کے ساتھ ہے ملزمان خواہ کتنے ہی با اثر کیوں نہ ہوں انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور مقتول کے خاندان کو انصاف مہیا کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :