عمان ایئرنے عرب ٹریول مارکیٹ میں فرسٹ کلاس سوئٹ متعارف کرادیا

جمعرات 26 اپریل 2018 16:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) سلطنت عمان کی ایوارڈ یافتہ قومی ایئرلائن کمپنی عمان ایئر نے اپنے 9جہازوں پر مشتمل ڈریم لائنر بیڑے میں پہلے فرسٹ کلاس منی سوئٹ متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے، عمان ایئر کی جانب سے یہ اعلان عریبین ٹریول مارکیٹ کے آغاز کے موقع پر سامنے آیا ہے، یاد رہے کہ عریبین ٹریول مارکیٹ ٹریول انڈسٹری کے شعبے کا بڑا ایونٹ قرار دیا جاتا ہے جس کا انعقاد 22سے 25اپریل کے دوران دبئی کے انٹرنیشنل کنوینشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں کیا جارہاہے۔

عمان ایئرکی جانب سے منی سوئٹ کے آغاز کا اعلان سلطنت عمان کی وزارت ٹورازم کے انڈر سیکریٹری عزت مآب میتھا ال محروقی کی جانب سے 22اپریل کو سامنے آیا ، اس موقع پر شعبے سے وابستہ لیڈرز ،مہمانان گرامی اور میڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر معزز مہمانوں کو عمان ایئر کے فرسٹ کلاس منی سوئٹ کی رونمائی بھی کی گئی جبکہ شرکاء کو اس کی خصوصیات سے بھی آگاہ کیاگیا۔

فرسٹ کلاس منی سوئٹ اپنی نوعیت کا ایک بے مثال انتہائی آرام دہ اور لگژری بڑا سوئٹ ہے جس میں لیٹنے کے لیے آرام دہ سیٹ فراہم کی گئی ہے،جو کہ کسی بھی کمر شل ایئرلائنر میں فراہم کی جاتی ہے،جس کے پرائیویسی ڈیوائڈر کو الیکٹرونک کی مدد سے کنٹرول کیا جاتا ہے، سوئٹ میں ایک عدد کھانے کی گاڑی جبکہ ایک انتہائی خوبصورت منی بار بھی رکھا گیا ہے۔

اس موقع پر میتھا الحروقی کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے اس سے بڑھ کر فخر اور کیا ہوگا کہ عمان ایئر کی جانب سے بے مثال فرسٹ کلاس منی سوئٹ کا اعلان عریبین ٹریول مارکیٹ میں کیا جارہاہے، جو کہ ٹریول انڈسٹری کا بڑا ایونٹ ہے جس میں شعبے کی نمایاں کمپنیاں شرکت کرتی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ عمان ایئر اپنے صارفین کو اعلیٰ معیار کی بہترین خدمات فراہم کرنے کے سلسلے کو برقرار رکھنے کے لیے سخت محنت کررہی ہے، تاکہ اس کے صارفین کو معیاری خدمات سے مطمئن کیا جاسکے،کمپنی کی جانب سے فرسٹ کلاس منی سوئٹ کا اعلان اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے معزز مہمانو کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ عمان ایئر کی خدمات حاصل کرتے ہوئے ہمارے ملک کا دورہ کریں اور عمانی ثقافت سے لطف اندوز ہوں ، مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ عمان ایئر کی ہر فلائٹ میں مسافروں کو اعلیٰ معیار کی خدمات اور مہمان نوازی کی ثقافت کا رنگ نمایا طور پر دکھائی دے گا۔ عمان ایئر کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی کہ اپنے صارفین کوبے نظیراور آرام دہ سفری سہولیات فراہم کرے،9جہازوں پر مشتمل 787ڈریم لائنر بیڑے میں فرسٹ کلاس منی سوئٹ کا اعلان اس بات کی تصدیق کرتا ہے، ان خیالات کا اظہار عمان ایئر کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو آفیسرعبدالعزیز الرئیسی نے کیا، ان کا کہنا تھا کہ عمان ایئر اپنے صارفین کو وہ تمام سفری سہولیات فراہم کررہاہے جو کہ شعبے کی نمایاں ایئرلائنز اپنے صارفین کو فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں، ہمیں اپنی نئی پراڈکٹ کا اعلان کرتے ہوئے انتہائی خوشی محسوس ہورہی ہے اور امید ہے کہ ہمارے صارفین اس نمایاں خدمات سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے سفر کو مزید آرام دہ اور یادگار بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :