کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ پر عمل درآمد کیلئے حکومت سندھ کی جا نب سے ٹاسک فورس کا قیا م
کمشنر کراچی اعجاز خان کی زیر صدارت اجلاس ،منصوبہ پر عملدرآمد میں حائل تجاوزات ہٹانے کیلئے ایکشن پلان بنانے کا فیصلہ
جمعرات 26 اپریل 2018 16:30
(جاری ہے)
تاہم مستحق متاثرین کی بحالی کی مدد کرنے پر غور کیا گیا کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ تجاوزات کے خاتمہ اور منصوبہ پر عملدرآمد کیلئے مربو ط کوششیں کریں ۔
کمشنر نے کہا کہ حکومت کراچی میں ٹرانسپورٹ سہولتوں کو بہتر بنانے کیلئے ترجیحی اقدامات کر رہی ہے ۔ ماس ٹرانزٹ منصوبہ اور کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ شہر کی اہم ضرورت ہے ۔ حکومت کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ کو تیز رفتار ی کے ساتھ مکمل کر نا چاہتی ہے ۔ منصوبہ کو جلد مکمل کر نے اور ترجیحی اقدامات کے لیئے اوور سائٹ کمیٹی اور ٹاسک فورس قائم کی گئیں ۔ تاکہ اعلی سطح پر تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر منصوبہ کو جلد از جلد مکمل کیا جا سکے ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹاسک فورس کے گاہے بہ گاہے اجلاس ہوں گے اور ہر ہفتہ ٹاسک فورس کی کارروائی اور کار کردگی رپورٹ اوور سائٹ کمیٹی کو پیش کی جائے گی کمشنر کراچی کی سربراہی میں قائم ٹاسک فورس کے ارکان میں ڈویثر نل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلویز، تمام ڈپٹی کمشنرز، ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے، ڈی آئی جی کراچی پولیس، میونسپل کمشنر بلدیہ عظمیٰ کراچی، مینجنگ ڈائریکڑ، کراچی اربن ٹرانسپورٹ کارپوریشن، تمام ضلعی بلدیات کے میونسپل کمشنرز، ٹاسک فورس کے ارکان ہیں جبکہ ڈائریکٹر جنر ل ماس ٹرانزٹ اتھارٹی ٹاسک فورس کے رکن اور سیکریٹری ہیں۔ اجلاس میں ٹاسک فورس کے ارکان اور دیگر نے شر کت کی۔کمشنر نے کہا کہ کراچی سر کلر ریلوے منصوبہ پر عملدرآمد سے شہر میں ٹرانسپورٹ کی سہولتیں بہتر بنانے کی حکومت کی کوششوں میں مدد ملے گیمزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.