Live Updates

عثمان ڈار نے خواجہ آصف کو بتا دیا کہ شرم کیا ہوتی ہے، حیا کیا ہوتی ہے ،ْفواد چوہدری

عدالتی فیصلے سے ہمارے 29 اپریل کے جلسے کو ایک نئی تحریک مل گئی ،ْ رہنما پی ٹی آئی

جمعرات 26 اپریل 2018 16:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے سے واضح رہے کہ عثمان ڈار نے خواجہ آصف کو بتادیا کہ شرم کیا ہوتی ہے اور حیا کیا ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

وزیرخارجہ خواجہ آصف کی نااہلی کے فیصلے کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ اقامہ باہر رکھنے کا صرف ایک مقصد بینک اکاؤنٹ کھولنا ہوتا ہے تاکہ پاکستان سے پیسے باہر منتقل کیے جاسکیں۔

انہوں نے کہا کہ فیصلہ پاکستان کے عوام اور تحریک انصاف کی بہت بڑی کامیابی ہے اور اس سے ہمارے 29 اپریل کے جلسے کو ایک نئی تحریک مل گئی۔تحریک انصاف کے ترجمان نے کہاکہ آئین کے آرٹیکل 62 (ون) (ایف) کے تحت نااہلی تاحیات ہوتی ہے اور اسی لیے خواجہ آصف کی نااہلی بھی تاحیات ہے اور سیالکوٹ کے لوگوں کو ایک عرصے بعد نجات ملی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات