سوال ہی پیدا ہی نہیں ہوتا کہ میں توہین عدالت کا مرتکب ہوجاؤں ،ْرحمن ملک

جمعرات 26 اپریل 2018 16:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) سابق وزیر داخلہ اور پیپلز پارٹی کے رہنما رحمن ملک نے کہاہے کہ سوال ہی پیدا ہی نہیں ہوتا کہ میں توہین عدالت کا مرتکب ہوجاؤں۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوال ہی پیدا ہی نہیں ہوتا کہ میں توہین عدالت کا مرتکب ہوجاؤں۔رحمن ملک نے بتایا کہ انہوں نے عدالت عظمیٰ سے غیر مشروط معافی بھی مانگی ہے۔

(جاری ہے)

سابق وزیرداخلہ نے قدرے جذباتی انداز میں کہا کہ میں مانتا ہوں کہ میرا تعلق کسی مِڈل کلاس گھرانے سے ہے تاہم کسی کو یہ حق نہیں کہ میرے والدین کے خلاف بات کرے۔انہوں نے کہا کہ میری آواز اس لیے اونچی ہوئی تھی کہ پٹیشنر بات کرنے کا موقع نہیں دے رہا تھا ،ْ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ اس کی پٹیشن لگ جاتی ہے اور میری نہیں لگتی۔انہوںنے کہاکہ درخواست گزار ایک بلیک میلر ہے ،ْاس کا ذریعہ معاش کیا ہے اور یہ کس کے کہنے پر کام کرتا ہے، یہ سب بے نقاب کیا جائیگا۔