قائمقام وزیراعظم آزادکشمیر، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال سے ملاقات

آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی ،ترقیاتی بجٹ سمیت دیگر امور پر بھی تفصیلی تبادلہ آمدہ بجٹ میں آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے ترقیاتی میزانیے میں مزید اضافہ کیا جائے گا،دونوں خطوں کو تعمیر و ترقی کیلئے فنڈز مہیا کیے جائیں گے ،ْاحسن اقبال

جمعرات 26 اپریل 2018 16:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پلاننگ کمیشن آف پاکستان احسن اقبال نے کہا ہے کہ آمدہ بجٹ میں آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے ترقیاتی میزانیے میں مزید اضافہ کیا جائے گا اور دونوں خطوں کو تعمیر و ترقی کے لیے ضرورت کے مطابق فنڈز مہیا کیے جائیں گے تاکہ یہ علاقے بھی ملک کے دیگر حصوں کے برابر ترقی اور خوشحالی کی منزل سے ہمکنار ہو سکیں ملک کی ترقی اور خوشحالی قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف کا ویژن ہے ان کے ویژن کے مطابق ملک کے تمام حصوں میں ترقی اور خوشحالی کے منصوبے شروع کیے گئے ہیں قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف کے ویژن کے مطابق ہی آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تعمیر و ترقی کا عمل تیز کرنے کے لیے ترقیاتی بجٹ میں اضافہ کیا گیا اور آئندہ بجٹ میں بھی دونوں خطوں کے ترقیاتی میزانیے میں مزید اضافہ کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آزادکشمیر کے قائمقام وزیراعظم چوہدری طارق فاروق اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن سے ملاقات کے دوران کیا۔ قائمقام وزیراعظم آزادکشمیر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پلاننگ کمیشن آف پاکستان سے ملاقات کی اس موقع پر آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی ،ترقیاتی بجٹ سمیت دیگر امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات کے دوران آزادکشمیر کے قائمقام وزیراعظم چوہدری طارق فاروق نے رواں مالی سال کے دوران آزادکشمیر کے ترقیاتی بجٹ کو دوگنا کرنے اور آمدہ مالی سال میں آزادکشمیر کے ترقیاتی بجٹ میں مزید اضافے پر وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں ن لیگ کی حکومت قائم ہونے کے بعد آزادکشمیر کے ترقیاتی بجٹ کو 12ارب روپے سے بڑھا کر 23ارب روپے کیا گیا آزاد خطہ میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغا کیا آزادکشمیر میں لیگی حکومت وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں بلا تخصیص خدمت کے لیے کوشاں ہے اور آزادکشمیر بھر میں عوامی ضروریات کو مد نظر رکھ کر ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جا رہے ہیں ترقیاتی بجٹ کے درست اور بروقت استعمال کے لیے حکومت نے جامع اور ٹھوس منصوبہ بندی کی جس کے نتیجہ میں آزادکشمیر میں ترقیاتی اہداف کا حصول ممکن ہوا آزادکشمیر میں ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کی رفتار چاروں صوبوں سے زیادہ ہے طارق فاروق نے کہا ہے کہ قائد پاکستان میاں محمد نواز شریف آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی میں بھرپور دلچسپی لی ان کی ذاتی دلچسپی سے ہی آزاد خطہ میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوا اور وفاقی سطح پر آزادکشمیر حکومت کو پذیرائی ملی چوہدری طارق فاروق نے کہا کہ پاکستان کے آمدہ انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن ایک مرتبہ پھر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی اور ملک کے اندر جاری ترقی اور خوشحالی کے سفر کو پائیہ تکمیل تک پہنچائے گی ترقی اور خوشحالی کی منزل کے حصول کے لیے ملک کے عوام ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ ن کو کامیاب بنائیں گے ۔