سپریم کورٹ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ،ْسابق وزراء کیخلاف توہین عدالت کی درخواستیں نمٹا دی
وزیر اعظم کا بیان عدلیہ مخالف نہیں ہے ،ْ چیف جسٹس ثاقب نثار کے ریمارکس سپریم کورٹ نے رحمن ملک کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی غیر مشروط معافی مانگنے پر واپس لے لی عدالت نے اے این ایف کے خلاف حنیف عباسی کی توہین عدالت درخواست خارج کردی
جمعرات 26 اپریل 2018 16:30
(جاری ہے)
چیف جسٹس نے وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر کے خلاف توہین عدالت کیس کو غیر موثر ہونے کی بنیاد پر خارج کردیا۔واضح رہے کہ راجا فاروق حیدر نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں دیگر اراکین کے ساتھ شرکت کی تھی بعد ازاں پریس کانفرس کے دوران مبینہ طور پر یہ بیان دیا تھا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے نوازشریف کی نااہلی کے بعد سنجیدگی سے سوچنا پڑے گا کہ پاکستان سے الحاق کریں یا کسی اور ملک سے۔
علاوہ ازیں وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے کسی دوسرے ملک سے الحاق کے بیان کی سختی سے تردید کی اور وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی بات کا مطلب یہ تھا کہ کشمیری الحاقِ پاکستان کے علاوہ اور کچھ نہیں چاہتے۔سپریم کورٹ نے سابق وزیرداخلہ رحمٰن ملک کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی غیر مشروط معافی مانگنے پر واپس لے لی۔دوران سماعت وزیر داخلہ رحمن ملک اور محمود اختر نقوی کی کی جانب سے دوران سماعت اونچی آواز بولنے پر انہیں توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا۔رحمن ملک نے کہا کہ توہین عدالت کا کیس دائر کرنے والا درخواست گزار بلیک میلر ہے۔جس پر محمود اختر نقوی نے جواب دیا کہ رحمن ملک بلیک میلر ہونے کاثبوت دیں۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ رحمن ملک آپ کبھی وزیر یا سینیٹر رہے ہیں عدالت میں اس انداز میں بات کرتے ہیں جس پر رحمن ملک نے عدالت سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ کہ ان کے کان کے پردے دھماکے میں متاثر ہوئے ،سماعت میں دقت ہے ، میرے اوپر الزامات لگ رہے ہیں۔دوران سماعت رحمن ملک نے واضح کیا کہ عدالت نے ہمیشہ ارکان پارلیمنٹ کی عزت کی ہے۔چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے سابق وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ اور وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و توانائی عابد علی شیر علی کے خلاف توہین عدالت درخواستیں بھی خارج کردیںواضح رہے درخواست گزار محمود اختر نقوی نے اپنی پٹیشن میں موقف اختیار کیا تھا کہ عابد شیر علی کی ہدایت پر عدالت عظمیٰ کی بجلی کاٹی گئی جس پر توہین عدالت نے ریمارکیس دیئے کہ ‘یہ توہین عدالت کا معاملہ نہیں ہے’ اور درخواست غیر موثر ہونے کی بنیاد پر خارج کردی۔بعدازاں چیف جسٹس نے کہا کہ محمود اختر نقوی آپ نے سینکڑوں درخواستیں دائرکررکھی ہیں، بتادیں کتنی درخواستیں باقی ہیں۔اسی دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اے این ایف کے خلاف حنیف عباسی کی توہین عدالت درخواست خارج کردی۔عدالت عظمیٰ نے دریافت کیا کہ یہ بتائیں توہین عدالت کی درخواست کا معاملہ کیا ہے۔حنیف عباسی نے کہا کہ میں پرانا سیاسی ورکر ہوںجس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ بات میرے لیے غیر متعلقہ ہے۔عدالت نے اے این ایف کے خلاف حنیف عباسی کی توہین عدالت درخواست خارج کردی۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.