Live Updates

سندھ حکومت نے3 مہینے کا بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 26 اپریل 2018 16:10

سندھ حکومت نے3 مہینے کا بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا
کراچی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 اپریل 2018ء) : پاکستان پیپلزپارٹی نے صرف3 مہینے کا بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا، آئندہ نئی حکومت ہی باقی پورے سال کا بجٹ پیش کرے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت کا مشاورتی اجلاس ہوا۔ جس میں بجٹ 2018-19ء سے متعلق مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ پیپلزپارٹی سندھ حکومت کا بجٹ پیش کرے گی۔

سندھ حکومت صرف 3مہینوں کا بجٹ پیش کرنے کا مینڈیٹ رکھتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت کی جانب سے 5مئی کو تین مہینے کا بجٹ پیش کیا جائے گا۔جبکہ آئندہ حکومت ہی اگلے پورے سال کا بجٹ پیش کرے گی۔دوسری جانب مسلم لیگ ن کی مرکزی حکومت نے پورے سال کا بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کررکھا ہے۔ جبکہ پی ٹی آئی کی خیبرپختونخواہ حکومت نے بجٹ نہ پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہوا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات