چوہدری طارق فاروق ضلع بھمبر کی عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں ، راجہ طاہر طفیل

جمعرات 26 اپریل 2018 16:10

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) مسلم لیگ ن یوتھ کے راہنمائو ں راجہ طاہر طفیل ترجمان راجہ نوید راجہ فہد خورشید چوہدری کاشف ظہیر منہاس نے کہا ہے کہ چوہدری طارق فاروق ضلع بھمبر کی عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں و تعمیر و ترقی کے ہیرو ہیں دوسال کے عرصہ میں ضلع بھمبر میں سڑکوں کا جال بچھایا جا رہا ہے جن پر اربوں کے اخراجات ہو رہے ہیں بھمبر بلدیہ اور ضلع کونسل کے دفاتر کی تعمیر بھی شروع یہ بھی ایک عظیم کارنامہ ہے سینئر وزیر کی ذاتی دلچسپی سے بھمبر ضلع تعمیر و ترقی کے راستہ پر گامزن ہے اور ہم اپنے ،محبوب قائد چوہدری طارق فاروق کو سلام پیش کرتے ہیں یوتھ کے راہنمائوں نے ان خیالا ت کا اظہار بھمبر پریس کلب کے صحافیوں سے ایک ملاقات کے دوران کیا راہنمائوں نے کہا کہ چوہدری طارق فاروق کی ذاتی دلچسپی ضلع بھمبر میں تعمیر و ترقی کا آغاز ہو رہا ہے آئندہ الیکشن میں ہمارے محبوب اپنی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے اور آئندہ ریاست کے وزیر اعظم ہو گے انہوں نے کہا کہ ہم ایک ہیں اور ایک ہی رہیں گے

متعلقہ عنوان :