کنٹریکٹ ویکسی نیٹرزکا پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

مظاہرین کی پنجاب اسمبلی جانےکی کوشش،شرکاء کوروکنےپرتصادم،علاقہ میدان جنگ بن گیا، مظاہرین کا پولیس پرپتھراؤ، پولیس نےآنسوگیس کی شیلنگ کی،15افراد کوحراست میں لے لیا ۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 26 اپریل 2018 16:03

کنٹریکٹ ویکسی نیٹرزکا پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 اپریل 2018ء) : محکمہ صحت کے ویکسی نیٹرز ملازمین نے پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرین نے پنجاب اسمبلی میں جانے کی کوشش کی توپویس اور مظاہرین میں تصادم ہوگیا، مظاہرین نے پولیس پرپتھراؤاور ہاتھا پائی کی، جبکہ پولیس نے مظاہرین کوروکنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی،پولیس نے 15افراد کوحراست میں لے لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے ویکسی نیٹرز کو پنجاب اسمبلی کی جانب جانے سے روک دیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مظاہرین کوپنجاب اسمبلی میں جانے سے روکنے پرتصادم ہوگیا۔ مظاہرین نے پولیس پرپتھراؤ کیا اس موقع پرمظاہرین نے پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی بھی کی۔جبکہ دوسری جانب پولیس نے مظاہرین کومنتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ پولیس نے 9 خواتین سمیت 15افراد زیرحراست میں لے لیا ہے۔ کنٹریکٹ ویکسی نیٹرز کا مطالبہ ہے کہ ہمیں مستقل کیا جائے۔ ویکسی نیٹرز گزشتہ 9روز سے احتجاج کررہے ہیں۔ صوبائی وزیرخواجہ عمران نذیر نے کہا کہ ویکسی نیٹرز کے مستقل ہونے کیلئے ایک طریقہ کار موجود ہے جس کے بعد ان کومستقل کردیا جائے گا۔ دوسری جانب پنجاب اسمبلی کا اجلاس بھی شروع ہونے والا ہے۔