Live Updates

خواجہ آصف کی نااہلی کے بعد عثمان ڈار نے پھلوں کی ریڑھی لگانے کا مشورہ دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 26 اپریل 2018 14:55

خواجہ آصف کی نااہلی کے بعد عثمان ڈار نے پھلوں کی ریڑھی لگانے کا مشورہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 اپریل 2018ء) :اسلام آباد ہائیکورٹ نے خواجہ آصف کو آئین کے آرٹیکل 62 ایف ون کے تحت نا اہل قرار دے دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے مٹھائیاں تقسیم کیں۔ خواجہ آصف این اے 110 سیالکوٹ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے اس فیصلے پر عدلیہ کو سلام پیش کیا اور کہا کہ اس فیصلے پر سیالکوٹ کی عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں خواجہ آصف کی نا اہلی پر اپنے لیڈر عمران خان کا شکرگزار ہوں ، اگر وہ میرے ساتھ نہ ہو تے تو میں کبھی نہ کر سکتا۔ جہانگیر ترین نے بھی اس کیس میں میری بہت رہنمائی کی۔عدلیہ نے عوام کو آج گاڈ فادر سے نجات دلوا دی ہے۔ میں نے خواجہ آصف سے پہلے ہی کہا تھاکہ میں عمران خان کا سپاہی ہوں اور میں کبھی نہیں جھُکوں گا۔ آج پاکستان کی سیاست میں خواجہ آصف کی کوئی جگہ نہیں ہے میں خواجہ آصف کو مشورہ دیتا ہوں کہ جا کر شوکت خانم کے باہر فروٹ کی ریڑھی لگاؤ، اس پر تمہیں حلال کی کمائی بھی ملے گی اور تمہیں مریضوں کی دعائیں بھی ملیں گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات