15 سالہ لڑکی کی 4 شادیوں کی کہانی نے نیا موڑ اختیار کر لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 26 اپریل 2018 14:51

15 سالہ لڑکی کی 4 شادیوں کی کہانی  نے نیا موڑ اختیار کر لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 اپریل 2018ء) : 15 سالہ مصباح نے 4 شادیوں کی خبر کو مسترد کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کی15 سالہ مصباح سےمتعلق میڈیا پر خبریں گردش کر رہی تھیں کہ اس نے 4 مردوں سے مختلف اوقات میں شادیاں کر رکھی ہیں تا ہم نجی ٹی وی چینل کے مطابق مصباح نے 4 شادیوں کی خبر کو جھوٹ کا پلندہ قراردیا اور مصباح کا کہنا ہے کہ میری عمر اب 15 سالہ ہے اور جب میں 14 سال کی تھی تب میرا نکاح عاطف نواز سے ہوا تھا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد میری کوئی شادی نہیں ہوئی اور ان لوگوں نے جان بوجھ کر عدالت میں میری تصاویر دکھائی ہیں۔اور سب کے ساتھ جعلی نکاح نامہ بھی تیار کروایا ۔مصباح کا کہنا تھا کہ صابر نامی شخص مجھ سے شادی کرنا چاہتا لیکن میری والدہ نے میری شادی عاطف نواز سے کردی تھی۔مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے: