چین نے مزید 60 بلین یوان مالیت کے ٹیکسز میں کمی کا اعلان کر دیا
جمعرات 26 اپریل 2018 15:26
(جاری ہے)
اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہا گیا کہ ٹیکسز کو کم کرنے کا مقصد اختراعات اور کاروبار کی شروعات کی لاگت کو کم کرنا، چھوٹے کاروبار کی حوصلہ افزائی اور روزگار کی فراہمی کے مواقعوں میں اضافہ کرنا ہے۔
بیان کے مطابق تحقیق اور ترقی کیلئے خریدے گئے نئے آلات اور ایک مرتبہ قابلِ ٹیکس سازوسامان کی فی یونٹ ویلیو کو ایک ملین سے بڑھا کر پانچ ملین یوان کر دیا گیا ہے۔چھوٹے کاروبارکی سالانہ قابلِ ٹیکس آمدنی کو پانچ لاکھ یوان سے بڑھا کر ایک ملین یوان کردیا گیا ہے۔مذکورہ بالا دونوں فیصلوں کا اطلاق یکم جنوری دو ہزار اٹھارہ سے اکتیس دسمبر دو ہزار بیس تک ہو گا۔ ٹیکسز میں کمی ، سنٹرل اکنامک ورک کانفرنس اور گورنمنٹ ورک رپورٹ کی ہدایات پر عملدآمد کی کوشش ہے۔ اجلاس میں بیرون ملک تحقیق اور ترقی پر ہونے والے اخراجات کو اضافی ٹیکس کٹوتی سے نکالنے کے فیصلے کو ختم کردیا گیا۔ہائی ٹیک فرمز اور چھوٹے اور درمیانے درجے کی ٹیکنالوجیکل فرمز کے سرمائے کے نقصان کی اگلے سال منتقلی کی مدت کو بھی پانچ سال سے بڑھا کر دس سال کردیا جائے گا۔ ہائی ٹیک فرمز کی طرح تمام کاروباری اداروں پر ملازمین کی تربیت پر عائد موجودہ ٹیکس شرح کو دو اعشاریہ پانچ فیصد سے بڑھا کر آٹھ فیصد کر دیا جائیگا۔ اس فیصلے پر رواں سال یکم جنوری سے عملدرآمد کیا جائیگا۔ ریاستی کونسل کے اجلاس میں " بک آف اکاونٹس " پر عائد سٹیمپ ڈیوٹی میں ریلیف دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا اور یہ فیصلہ یکم مئی دو ہزار ا ٹھارہ سے لاگو ہو گا۔اس کے علاوہ ہائی ٹیک کاروبار کے فروغ کے لیے سرمایہ کاری کرنے والوں کو حاصل ٹیکس چھوٹ کا دائرہ کار پور یملک تک پھیلا دیا جائیگا۔ مذکورہ پالیسی کو چین میں موجود آٹھ اختراعاتی اور اصلاحاتی تجرباتی زونز اور سو جو صنعتی پارک میں پائلٹ پروگرام کے طور پر نافذ کیا گیا ہے۔ مذکورہ بالا اقدامات سے کاروباری اداروں پر عائد ٹیکسز کے بوجھ میں ساٹھ بلین یوان سے زائد کی کمی کی توقع ہے۔ ٹیکسز میں کی گئی موجودہ کمی، اٹھائیس مارچ کو منعقدہ ریاستی کونسل کی ایگزیکٹو میٹنگ میں دیے گیے ٹیکس پیکج کا تسلسل ہے۔ مذکورہ پیکج چار سو بلین یوان ٹیکس چھوٹ پر مشتمل تھا۔ریاستی کونسل کی ایگزیکٹو میٹنگ میں چھوٹے کاروبار اوردیہی معیشت کو مدنظر رکھتے ہوئے فنانشل سروسز پالیسیز پر عملدرآمد پرزور دیا گیا تا کہ چھوٹی اور دیہی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کی لاگت کو کم کیا جاسکے۔مزید تجارتی خبریں
-
100اور 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کوہوگی
-
ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں
-
متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 5فیصد اضافہ ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ
-
100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں کمی
-
ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
-
بھارتی پیاز کے آتے ہی ملک میں پیاز کی قیمت میں 50 فیصد کمی‘ نجی ٹی وی
-
برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، انڈیکس 159.38 پوائنٹ کی کمی کے بعد 72601.82 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.