چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثار کا اے ٹی ایچ اور اے ایم سی کا اچانک دورہ،

بے ضابطگیوں کی شکایات اور ناکافی سہولیات پر ہسپتال کے انتظامی افسران پشاور رجسٹری میں طلب ، ینگ ڈاکٹرز کو بھی پیش ہونے کا حکم

جمعرات 26 اپریل 2018 15:10

چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثار کا اے ٹی ایچ اور اے ایم سی کا اچانک دورہ،
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے ایوب ٹیچنگ ہسپتال اور ایوب میڈیکل کالج کا اچانک دورہ کیا اور بے ضابطگیوں کی شکایات اور ناکافی سہولیات پر ہسپتال کے انتظامی افسران پشاور رجسٹری میں طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے بدھ کی شام بالاکوٹ کے دورہ سے واپسی پر ایوب ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا۔ ہسپتال کی ایمرجنسی اور لیبارٹریز کا معائنہ کیا۔ ینگ ڈاکٹرز کے وفد نے چیف جسٹس سے ملاقات کی۔ وفد نے ہسپتال میں مالی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی جس پر چیف جسٹس نے نوٹس لیتے ہوئے ینگ ڈاکٹرز کو سپریم کورٹ پشاور رجسٹری میں پیش ہونے کا حکم دیا۔