سوئیزرلینڈ کے سفیرکی صوبائی وزیراقبال حسن سے ملاقات

جمعرات 26 اپریل 2018 13:38

سوئیزرلینڈ کے سفیرکی صوبائی وزیراقبال حسن سے ملاقات
گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) سوئیزرلینڈ کے سفیر تھومس کولے نے صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اقبال حسن سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ،اور سوئس حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کی سماجی ترقی کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے حکومت گلگت بلتستان اور پی این ڈی ڈیپارٹمنٹ کو سو فیصد بجٹ خرچ کرنے پرخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ،گلگت بلتستان ملک کے دیگر صوبوں کے لئے قابل تقلید ہے۔

انہوں نے گلگت بلتستان اور سوئیزرلینڈ کو خوبصورتی کے لحاظ سے دنیا کا خوبصورت ترین خطہ قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اس خطے کی خوبصورتی اور بلخصوص ماحولیاتی تبدیلی کے منفی اثرات پر قابو پانے کے لئے حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اقبال حسن نے سوئس سفیرکو حکومت گلگت بلتستان کے عوام کی جانب سے خوش آمدید کہا اور گلگت بلتستان کی ترقی کے لئے کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کیااور اس توقع کا اظہار کیا کہ سوئس حکومت آئندہ بھی گلگت بلتستان میں سماجی ڈھانچے کی بہتری کے لئے حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات میں مددکریگی اور جوانوں کو سیوزئیزلینڈ کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کریگی ۔

آخرمیں سوئس سفیر کو حکومت کی جانب سے صوبائی وزیر منصوبہ بندی اقبال حسن نے نے سوئنیربھی پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :