ڈویژنل بینچ کی جانب سے ڈسٹرکٹ اٹارنی کی اسامیوں کیلئے ایل ایل بی کی شرط کے ساتھ دوبارہ مشتہرکرنے کا حکم

جمعرات 26 اپریل 2018 13:38

ڈویژنل بینچ کی جانب سے ڈسٹرکٹ اٹارنی کی اسامیوں کیلئے ایل ایل بی کی ..
گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) چیف جسٹس چیف کورٹ جسٹس وزیر شکیل احمد کی سربراہی میں ڈویژنل بینچ نے ڈسٹرکٹ اٹارنی کے لئے ایل ایل ایم کی شرط کو ختم کرکے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے اشتہار کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ اٹارنی کی آسامیوں کو ایل ایل بی شرط کے ساتھ دوبارہ مشتہر کرنے کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس چیف کورٹ جسٹس وزیر شکیل احمد اور جسٹس محمد عمر پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے وکلاء کی جانب سے دائر رٹ پٹیشن کی سماعت کرتے ہوئے فیڈرل پبلک سروس کمیشن سے ایل ایل ایم کی شرط پر مشتمل ڈسٹرکٹ اٹارنی کی تین آسامیوں کو 16 اپریل 2018 کو شائع ہونیوالی اشتہار کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ اٹارنی کی آسامیوں کو دوبارہ ایل ایل ایم کی شرط ختم کر کے ایل ایل بی کی شرط رکھ کر مشتہر کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

16 اپریل 2018 کو فیڈرل پبلک سروس کمیشن سے شائع ہونے والی تین ڈسٹرکٹ اٹارنی کی آسامیوںمیں ایل ایل ایم (لاء ماسٹر) کی ڈگری طلب کیا گیا تھا جس کو وکلاء نے ایڈووکیٹ اسلام الدین کو کونسل مقرر کر کے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی مذکورہ بالا اشتہار کو چیف کورٹ میں چیلنچ کردیا تھا ۔فاضل عدالت نے اسلام الدین ایڈوکیٹ اور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمود کمال آفندی کے دلائل اور ریکارڈ کو مد نظر رکھتے ہوئے ایف پی ایس سی کی 16 اپریل 2018 کو شائع ہونے والی اشتہار کو کالعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ ڈسٹرکٹ اٹارنی کیلئے ایل ایل بی کی شرط رکھ کر اشتہار شائع کرنے کا حکم دیدیا۔ مختصر حکم نامہ فاضل جج کے دستخط سے جاری کر دیا گیا

متعلقہ عنوان :