سرگودھا کے مختلف مقامات پر تین شادی شدہ خواتین کو اغواء کر لیا گیا

جمعرات 26 اپریل 2018 13:32

سرگودھا کے مختلف مقامات پر تین شادی شدہ خواتین کو اغواء کر لیا گیا
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) سرگودھا کے مختلف مقامات پر تین شادی شدہ خواتین کو اغواء کر لیا گیا۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے مغویان اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔بتایا گیا ہے کہ نواحی چک 54 جنوبی میں 26 سالہ خاتون مسرت بی بی کو محمد خان وغیرہ 3 کس نے اغواہ کر لیا پولیس تھانہ کڑانہ نے محمد اسلم کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح بنڈر ٹاون ساہیوال میں خاتون رخسانہ بی بی کو عاشق وغیرہ 3 کس نے اغواء کر لیا۔پولیس تھانہ ساہیوال نے مغویہ کے سسر محمد صدیق کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا۔جبکہ چک 111 شمالی میں 24 سالہ خاتون ثمینہ بی بی سسرال سے میکے آئی ہوئی تھی کہ جاوید وغیرہ 5 کس نے اغوائ کر لیا۔پولیس تھانہ سلانوالی نے ریاض مسیح کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔