ٹیکس فری بجٹ اور ودہولڈنگ ٹیکس کا خاتمہ تاجروں کی مشترکہ آواز ہے‘راجہ وسیم حسن

جمعرات 26 اپریل 2018 13:32

ٹیکس فری بجٹ اور ودہولڈنگ ٹیکس کا خاتمہ تاجروں کی مشترکہ آواز ہے‘راجہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) تاجر رہنما وانجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے نائب صدرراجہ وسیم حسن نے کہا ہے کہ ٹیکس فری بجٹ اوربجٹ میں ودہولڈنگ ٹیکس کا خاتمہ تاجروں کی مشترکہ آواز ہے کیونکہ ودہولڈنگ ٹیکس کاروباری سرگرمیوں کی راہ میں رکاوٹ ہے اور سیلز ٹیکس،انکم ٹیکس اوردیگر ٹیکسوں کی موجودگی میں بینکوںسے اپنی ہی رقم کے لین دین پر ٹیکس تاجروں اور صنعتی شعبہ پر بوجھ اور مالی مشکلات میں اضافہ کررہا ہے اس لیے اس ٹیکس کو فی الفور ختم کیا جائے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے شہید گنج کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔راجہ وسیم حسن نے کہا کہ تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے بین الوزارتی رابطے بڑھانے اور سمگلنگ کو کنٹرول کرنے کے اقدامات کیے جائیں تاکہ ملکی معیشت مستحکم ہوسکے انہوںنے مزید کہا کہ بجٹ میں صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں کمی کیلئے اقدامات کیے جائیں اور صنعتی شعبہ کیلئے بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی کی جائے تاکہ ملکی برآمدات اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور تجارتی خسارہ میں کمی سے حکومت کو بیرونی قرضوں سے نجات مل جائے۔