Live Updates

چالیس دن کے مینڈیٹ والی حکومت کا بجٹ پیش کرنا پری پول رگنگ کے مترادف ہے‘ شیریں مزاری

جمعرات 26 اپریل 2018 13:26

چالیس دن کے مینڈیٹ والی حکومت کا بجٹ پیش کرنا پری پول رگنگ کے مترادف ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) تحریک انصاف کی مرکزی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ لیگی حکومت کا مینڈیٹ اب ختم ہوچکا ہے اور اس موقع پر بجٹ پیش کرنا پری پول رگنگ کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس جماعت کا مینڈیٹ کم و بیش 40 دن کا رہ گیا ہو اسے کسی طور پر بھی سیاسی یا اخلاقی اختیار نہیں کہ وہ اگلے مالی سال کا بجٹ پیش کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسا ممکن ہے کہ مسلم لیگ (ن)اس نئے بجٹ میں اس طرح کے وعدے کرنے کی کوشش کرے جو اگلی حکومت کے لیے پورا کرنا مشکل ہو جائے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :