Live Updates

زرداری اور نیازی عوامی خدمت کے جذبے سے یکسر عاری ہیں‘شہباز شریف

جمعرات 26 اپریل 2018 13:26

زرداری اور نیازی عوامی خدمت کے جذبے سے یکسر عاری ہیں‘شہباز شریف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ روشنیوں کے شہر کراچی کی ابتر صورتحال دیکھ کر دل جلتا ہے،زرداری اور نیازی عوامی خدمت کے جذبے سے یکسر عاری ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نام نہاد تبدیلی کے نام پر دھرنے دے کر اور جھوٹ بول کر قوم کا وقت برباد کیا گیا ہے، تبدیلی کے علمبرداروں نے خیبرپختونخواہ کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا۔شہباز شریف نے کہا کہ زرداری اور نیازی عوامی خدمت کے جذبے سے یکسر عاری ہیں، ان دونوں نے خیبرپختونخواہ اور سندھ میں عوام کے لئے کچھ نہیں کیا، روشنیوں کے شہر کراچی کی ابترصورتحال دیکھ کر دل جلتا ہے، جبکہ مسلم لیگ (ن) نے روز اول سے عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنایا ہے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات