Live Updates

پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر، پیپلز پارٹی نے 3 وکٹیں گرا دیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 26 اپریل 2018 13:03

پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر، پیپلز پارٹی نے 3 وکٹیں گرا دیں
پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 اپریل 2018ء) : جہاں ایک جانب پی ٹی آئی مسلم لیگ ن سمیت دیگر جماعتوں کی وکٹیں اُڑانے میں مصروف ہے وہیں پی ٹی آئی کی بھی کئی وکٹیں اُڑنے کو تیار ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق آج پی ٹی آئی اپنی 3 وکٹوں سے ہاتھ دھو بیٹھے گی۔ پی ٹی آئی رہنماؤں زاہد درانی ، عبید اللہ مایاراور نگینہ خان نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تینوں رہنما پی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے جس کا باقاعدہ اعلان بذریعہ پریس کانفرنس کیا جائے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات