شاہد کپور تیلگو فلم ’’ارجن ریڈی‘‘ کے ہندی ریمیک میں اہم کردار ادا کریں گے

جمعرات 26 اپریل 2018 13:17

شاہد کپور تیلگو فلم ’’ارجن ریڈی‘‘ کے ہندی ریمیک میں اہم کردار ادا ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) الی وڈ اداکار شاہد کپور تیلگو فلم ’’ارجن ریڈی‘‘ کے ہندی ریمیک میں اہم کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق تیلگو فلم ’’ارجن ریڈی‘‘ کے ہندی ریمیک کے سب سے پہلے ورون دھون پھر رنویر سنگھ اور اس کے بعد ارجن کپور کے نام کا اعلان کیا گیا لیکن اب خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ فلم میں شاہد کپور اہم کردار ادا کریں گے کیونکہ میکرز کو لگتا ہے کہ شاہد کپور فلم کے لئے بہترین انتخاب ہیں۔

فلم کی عکسبندی جولائی میں شروع کی جائے گی،فلم کے فیمیل کردار کے نام کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا۔ تیلگو فلم کے ہدایتکار سندیپ ریڈی ونگا ہی ہندی ریمیک کی بھی ہدایتکاری دیں گے اور یہ ان کی بالی وڈ کی پہلی ہدایت کردہ فلم ہو گی۔

متعلقہ عنوان :