فلموں کے سیکوئلز خوش قسمتی کا باعث ہیں، جیکولین فرنینڈس

جمعرات 26 اپریل 2018 13:13

فلموں کے سیکوئلز خوش قسمتی کا باعث ہیں، جیکولین فرنینڈس
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے کہا ہے کہ فلموں کے سیکوئلز ان کے لئے خوش قسمتی کا باعث ہیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ جیکولین فرنینڈس فلم ’’ریس 2‘‘، ’’جڑواں 2‘‘ اور ’’ہائوس فل ‘‘ سلسلے کی فلموں میں دکھائی دیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ان کا کہنا ہے کہ ان کی کامیابی فلم ’’مرڈر‘‘ کے سیکوئل ’’مرڈر 2‘‘ سے شروع ہوئی جس کے بعد انہیں متعدد فلموں کے سیکوئلز کی پیشکش کی گئی اور انہیں لگتا ہے کہ سیکوئلز ان کے لئے خوش قسمتی کا باعث ہیں جبکہ سیکوئلز کو وسیع پیمانے پر سراہا جاتا ہے اس لئے اییس فلموں کا حصہ بننے پر ان کا حوصلہ بڑھتا ہے۔

اداکارہ جیکولین فرنینڈس ان دنوں اداکار سلمان خان کے ساتھ فلم’’ریس 3‘‘ کی عکسبندی میں مصروف ہیں، فلم 15جون کو ریلیز کی جائے گی۔