الیکشن کمیشن میں کراچی کے 3 اضلاع کی نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی سماعت کل ، بقیہ 3 اضلاع کی پرسوں ہو گی

جمعرات 26 اپریل 2018 13:06

الیکشن کمیشن میں کراچی کے 3 اضلاع کی نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) ۔ الیکشن کمیشن میں کراچی کے 3 اضلاع کی نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی سماعت کل جمعہ جبکہ بقیہ 3 اضلاع کی سماعت کل ہفتہ کو ہو گی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ضلع ملیر، کراچی ایسٹ اور کورنگی کے اضلاع کی قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں کی ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی سماعت ہو گی جبکہ ہفتہ کو سنٹرل، ویسٹ اور سائوتھ کراچی کے انتخابی حلقوں پر اعتراضات کی سماعت ہو گی۔ الیکشن کمیشن کو ضلع ملیر سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر 23، کراچی ایسٹ 11 اور کورنگی سے 2 اعتراضات موصول ہوئے ہیں ۔ سنٹرل کراچی سے 3، ویسٹ کراچی16 اور سائوتھ کراچی سے 11 اعتراضات موصول ہوئے ہیں۔