کشمیری نوجوان بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرر ہے ہیں، اشرف صحرائی
بھارت کو نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہیے اور جموں وکشمیر جیسے دیرینہ اور متنازعہ مسئلہ کواسکے تاریخی پس منظر میں حل کرنے کی طرف سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے کشمیر کو ایک ایسی فوجی کالونی بنادیا گیاہے جہاں راحت سے سانس لینا بھی مشکل ہوگیا ہے‘ترال میںشہید ہونیوالے کشمیری نوجوانوں کو زبردست خراج عقیدت پیش
جمعرات 26 اپریل 2018 12:56
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ گزشتہ 70برس کے دوران بھارت نے کشمیر ی عوام پر مظالم کے پہاڑ توڑے اور انکے مستقبل کو تاریک کر دیا ہے ۔
انہوںنے کہاکہ کشمیری عوام سیاسی، قانونی، مذہبی، تہذیبی، اقتصادی، معاشی، معاشرتی اور سماجی حقوق پر شب خون مارا گیا اور کشمیر کو ایک ایسی فوجی کالونی بنادیا گیا جہاں راحت سے سانس لینا بھی مشکل ہوگیا ہے اور کشمیریوں کے ساتھ بھیڑ بکریوں جیسا سلوک روا رکھا جارہا ہے۔انہوںنے کہاکہ بھارت نے تمام جمہوری اور پُرامن ذرائع کو مسدود کرکے فوجی طاقت کا بے تحاشا استعمال کرکے اپنے جبری قبضے کو دوام بخشنے کی روش اختیار کررکھی ہے، جس کے نتیجے میں ہماری تعلیم یافتہ نوجوان نسل مجبورا سرفروشی کا راستہ اختیار کررہی ہے۔اشرف صحرائی نے کہا کہ بھارت کو نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہیے اور جموں وکشمیر جیسے دیرینہ اور متنازعہ مسئلہ کواسکے تاریخی پس منظر میں حل کرنے کی طرف سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے تاکہ جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن و سلامتی قائم ہو سکے ۔ تحریک حریت کے چیئرمین نے پلوامہ میں بھارتی فورسزکی طرف سے چھاپوںاور کشمیری طلباء اور نوجوانوںکی گرفتاری کی بھی شدید مذمت کی ہے ۔ ادھر دختران ملت کی سربراہ آسیہ انداربی، پیپلز لیگ کے چیئرمین مختار احمد وازہ ،شبیر احمد ڈار، محمد اقبال میر ، محمد احسن انتو ، امتیاز احمد ریشی، غلام نبی وار ،محمد یاسین عطائی اور جموںوکشمیرمسلم لیگ نے بھی اپنے الگ الگ بیانات میں شہدائے ترال کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کشمیری شہداء کے مشن کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کااعادہ کیا۔ دریں اثناء تحریک حریت جموںو کشمیر کے رہنمائوں محمد اشرف لایا، حاجی محمد رستم بٹ اور پرویز احمد پر مشتمل ایک وفد نے کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی کی اہلیہ کی وفات پر صفی صاحب کے برادرنسبتی غلام محمد بٹ گھر امر گڑھ سوپور جاکر تعزیت کی۔انہوںنے مرحومہ کی بلندی درجات کیلئے بھی دعا کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.