چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کیلئے اخبارات میں اشتہارات شائع ، درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 9 مئی

امیدوار کی عمر کی حد 61 سال مقرر ،چیئرمین پیمرا کے عہدے کی میعاد چار سال ہو گی

جمعرات 26 اپریل 2018 12:56

چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کیلئے اخبارات میں اشتہارات شائع ، درخواستیں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2018ء) چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کیلئے اخبارات میں اشتہارات شائع کر دیا گیا ، درخواستیں 9 مئی تک جمع کرائی جا سکتی ہیں،چیئرمین پیمرا کے عہدے کی میعاد چار سال ہو گی، تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کیلئے اخبارات میں اشتہارات شائع کر دیا گیا ہے جس کے مطابق چیئرمین پیمرا کے عہدے کی میعاد چار سال ہو گی اس کیلئے درخواستیں 9 مئی تک جمع کرائی جا سکتی ہیں یہ درخواستیں ڈائریکٹرجنرل انٹرنل پبلسٹی وزارت اطلاعات کی جانب سے مانگی گئی ہیں اس کیلئے امیدوار کی کم سے کم تعلیمی قابلیت متعلقہ شعبے میں ماسٹرز ڈگری ہونی چاہیے ۔

(جاری ہے)

امیدوار کی عمر کی حد 61 سال مقرر کی گئی ہے اہلیت پر پورا اترنے والے سرکاری افسران بھی چیئرمین پیمرا کے عہدے کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔واضح رہے ا شتہارشائع کر نے کا فیصلہ گزشتہ روز چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کیلئے قائم سرچ کمیٹی نے کیا

متعلقہ عنوان :