Live Updates

خواجہ آصف نے خود ووٹ کے تقدس کو پامال کیا، عمران خان

جمعرات 26 اپریل 2018 12:53

خواجہ آصف نے خود ووٹ کے تقدس کو پامال کیا، عمران خان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ خواجہ آصف نے خود ووٹ کے تقدس کو پامال کیا، یہ کیس کسی کی ذات کا نہیں، پاکستان کے مستقبل کا تھا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے انکی رہائش گاہ بنی گالہ میں پارٹی رہنما عثمان ڈار نے ملاقات کی جس میں خواجہ آصف نا اہلی کیس کے ممکنہ فیصلے پر مشاورت کی گئی۔عمران خان نے کیس کو جارحانہ انداز میں لڑنے پر عثمان ڈار کو شاباش دی اور فیصلے کے بعد پھر ملاقات کی بھی ہدایت کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ یہ کیس کسی کی ذات کا نہیں، پاکستان کے مستقبل کا تھا، خواجہ آصف نے ووٹ کے تقدس کو خود پامال کیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات