وزیراعظم کے خصوصی مشیروں کی تقرری کیخلاف دائر درخواست ،

اسلام آبادہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا

جمعرات 26 اپریل 2018 12:53

وزیراعظم کے خصوصی مشیروں کی تقرری کیخلاف دائر درخواست ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اپریل2018ء) اسلام آبادہائیکورٹ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خصوصی مشیروں کی تقرری کے خلاف دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے یا ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے وزیراعظم کے خصوصی مشیروں کی تقرری کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی۔

درخواست گزار جی ایم چوہدری نے موقف اختیار کیا کہ وزیراعظم کے خصوصی مشیروں کی تقرری قومی خزانے پر بوجھ اور خلاف آئین ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے استدعا کی کہ مفتاح اسماعیل، آصف کرمانی، بیرسٹر ظفراللہ، مصدق ملک اور خواجہ ظہیر کی تقرری کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل راجا خالد محمود عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ رولز آف بزنس کے تحت وزیراعظم کو اختیار ہے کہ خصوصی مشیروں کا تقرر کریں اور تقرری سے آئین و قانون کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ درخواست بدنیتی پر مبنی ہے اس لئے اسے ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کیا جائے۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔