محکمہ صحت کی مہلک امراض سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کی ہدایت

جمعرات 26 اپریل 2018 12:53

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) محکمہ صحت نے موسم گرما کے آغاز کے ساتھ ہی مچھروں اور مکھیوں کے بہتات کی وجہ سے گیسٹرو ( اسہال)، ہیضہ ، یرقان جیسی مہلک امراض کے پھیلائو کو روکنے کے لئے شہریوں سے فوری احتیاطی تدابیر پر عمل کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے حکام نے کہا ہے کہ مچھروں اور مکھیوں کی تلفی کے لئے مناسب انتظام کے ساتھ پانی اچھی طر ح ابال کر پئیں، کھانا کھانے سے پہلے ہاتھ صابن سے اچھی طرح دھو لئے جائیں، کھانے پینے کی اشیاء کو ڈھانپ کر رکھا جائے ، باسی و گلے سڑے اور کچے پھل و سبزیاں ، کھلے مشروبات ، رنگ دار گولے و قلفی اور دیگر غیر معیاری بازاری اشیاء کھانے سے گریز کیا جائے اور گھر کے اندرونی و بیرونی ماحول کو صاف ستھرا رکھاجائے ۔

انہوںنے کہا کہ اسہال کی صورت میں نمکو ل کا کثرت سے استعمال کیا جائے ، دستوں کی صورت میں نرم غذا کھانے ، پینے والی اشیاء کے زیادہ استعمال سمیت فوری طور پرقریبی ماہر طب و کوالیفائیڈ میڈیکل افسر سے رابطہ کیا جائے تاکہ کسی ناگہانی صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ عنوان :