احسن اقبال کے بھائی مصطفی اقبال کی کرپشن کی کہانیاں بھی سامنے آ گئیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 26 اپریل 2018 12:24

احسن اقبال کے بھائی مصطفی اقبال کی کرپشن کی کہانیاں بھی سامنے آ گئیں
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اپریل 2018ء) وزیر داخلہ احسن اقبال کے بھائی مصطفی اقبال کی کرپشن کی کہانیاں بھی سامنے آ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی رؤف کلاسرا کا دوران پروگرام گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیر داخلہ احسن اقبال عزت کمانے کی بات کرتے ہیں لیکن ان کے بھائی جن کا نام مصفطی اقبال ہے۔انہوں نے بھی بڑے پیمانے پر کرپشن کی ہے۔

آج کل صاف پانی اسکینڈل چل رہا ہے لیکن احسن اقبال کے بھائی مصطفی اقبال صاف پانی کے پہلے چئیرمین لگے تھے۔اور مصطفی اقبال وزیر اعلی شہباز شریف کی ٹیم کا بھی حصہ رہ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

مصطفی اقبال کہتے تھے لاہور کو خوبصورت بنانے کا کام مجھ سے بہتر کوئی نہیں کر سکتا۔جس کے بعد ان کو یہ ٹھیکہ دے دیا گیا تھا۔اس کے علاوہ راولپنڈی میں بننے والی میٹرو میں بھی احسن اقبال کے بھائی کی فرم ’ہارٹی گروپ‘ کو ٹھیکہ دیا گیا تھا۔

احسن اقبال کے بھائی کو میٹرو بس منصوبے میں مبینہ طور پر 45کروڑ روپےکا ٹھیکہ دیا گیا تھا۔اور اس وقت احسن اقبال خود وزیر منصوبہ بندی کے عہدے پر فائض تھے۔سی ڈی اے کی جانب سے روالپنڈی اسلام آباد میٹرو بس منصوبے میں ہارٹی کلچر کام کو نقائص سے بھر پور قرار دیا گیا تھا۔ویڈیو ملاحظہ کیجئے: