وہ اسلامی ملک جو دنیا بھر کے مسلم سیاحوں کی توجہ کا سب سے بڑا مرکز بن گیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 26 اپریل 2018 12:09

وہ اسلامی ملک جو دنیا بھر کے مسلم سیاحوں کی توجہ کا سب سے بڑا مرکز بن ..
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اپریل 2018ء) دبئی بین الاقوامی سیاحتی کانفرنس میں اعلان کیا گیا ہے کہ سعودی عرب مسلم سیاحوں کا سب سے بڑا مرکز ہے جسکی وجہ سے امریکہ اور یورپ ان مسلم سیاحوں سے ہر سال 64.8 ارب ڈالرزکما رہے ہیں جو کہ تمام مسلم دنیاکے اخراجات کا 53 فیصد ہے ۔ کانفرنس میں مزید انکشافات کیے گئے ہیں کہ 2020 تک مسلم سیاح مزید 157 ارب ڈالر خرچ کریں گیں جن میں بڑی تعداد نوجوانوں کی ہو گی ۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ کانفرنس میں غیر مسلم ممالک کے مسلم سیاحوں کو سعودی عرب کی جانب مزید متوجہ کرنے کے لیے مختلف پہلووں پر غور کیا گیا ۔ کانفرنس سربراہوں نے مشورہ دیا ہے کہ غیر مسلم ممالک کے مسلم سیاحوں کو متوجہ کرنے کے لیے ہوٹلوں میں حلال کھانوں میں ورائٹی پیدا کرنی ہوگی ۔ حلال کھانوں والے ہوٹلوں اور مساجد کی تعداد میں 55.2 فیصد تک کا اضافہ کرنا ہو گا ۔ کانفرنس میں مزید کہا گیا کہ سعودی عرب میں زیادہ تر بنگلوں میں سوئمنگ پول بنانے کا رواج نہیں ہے لیکن سیاحت کے شعبے کو مزید فروغ دینے کے لیے سوئمنگ پول والے بنگلے بنانے ہوں گے۔