مقبوضہ کشمیر، حملہ آورسرینگر میں بھارتی پولیس اہلکاروں سے چار سروس رائفلیں چھین کر فرار

جمعرات 26 اپریل 2018 12:21

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) مقبوضہ کشمیرمیں حملہ آور سرینگر کے نواحی علاقے گوری پورہ میں پولیس کی ایک چوکی پر حملہ کر کے چار پولیس اہلکاروںسے ان کی سروس رائفلیں چھین کر فرار ہوگئے ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سا ت حملہ آوروں کے ایک گروپ نے سرینگر کے علاقے گوری پورہ میں بھارتی پولیس کی 13ویں بٹالین کی چوکی پر حملہ کرکے وہاں موجود چار اہلکاروںسے ان کی سروس رائفلیں چھین لیں۔

پولیس کے ایک ترجمان نے سرینگر میں ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ مجاہدین کے ایک گروپ نے پولیس کی چوکی پر حملہ کر کے وہاں موجود اہلکاروں سے ایک انساس ، ایک کاربائن اور دو ایس ایل آر سمیت چار رائفلیں چھین کر فرا ر ہو گئے ۔ انہوںنے کہاکہ پولیس اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کی ہے ۔