جامعہ پشاور میں انٹرنیٹ سے متعلق آگاہی ورکشاپ

جمعرات 26 اپریل 2018 12:21

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) شعبہ صحافت و ابلاغ عامہ، جامعہ پشاور اور ڈیجیٹل رائٹ فائونڈیشن کے زیر اہتمام ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ،جس میں طلبہ کو انٹر نیٹ اور آن لائن حقوق ا ور ذمہ داریوں سے متعلق آگاہی دی گئی۔

(جاری ہے)

ورکشاپ میں شعبہ صحافت و ابلاغ عامہ کے طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ڈیجیٹل رائٹ فائونڈیشن کی شمائلہ خان اور دانش عدیل نے پرائیویسی اور قانونی امور کے حوالے سے طلبہ کی رہنمائی کے فرائض سر انجام دیئے

متعلقہ عنوان :