الخدمت فائونڈیشن کے زیر اہتمام یتیم ومستحق طلباء میں کتب ویونیفارم تقسیم

جمعرات 26 اپریل 2018 12:18

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) پشاور میں الخدمت فائونڈیشن خواتین ونگ نی200 سے زائد مستحق ویتیم طلباء وطالبات میں سکول یونیفارم ، کتابیں ، کاپیاں اور بیگز تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

تقریب کی مہمان خصوصی معروف خاتون سوشل ورکر یاسمین تھیں اس کے علاوہ سابق ایم پی اے زبیدہ اقبال ، نگران اعلیٰ نسرین مراد ، چیف آرگنائزر ساجدہ سعید سمیت دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی ۔اس موقع پرپشاور کے مضافاتی علاقوں میں قائم الخدمت سکولز کے طلباء میں ٹرافیاں اور انعامات بھی تقسیم کئے گئے ، سابق ایم پی اے زبیدہ اقبال نے اپنے خطاب میں بچوں کو دل لگا کر تعلیم حاصل کرنے کی تلقین کی۔

متعلقہ عنوان :