سعودی عرب نے تیسرا سینماء گھر کھولنے کا اعلامیہ جاری کر دیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 26 اپریل 2018 11:47

سعودی عرب نے تیسرا سینماء گھر کھولنے  کا اعلامیہ جاری کر دیا
ریاض (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 اپریل 2018ء) سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے ریاست میں تیسرے سینماء گھر کو کھولنے کا اعلان کر دیا ۔مزید تفصیلات کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض کے جنوب میں القصر مال میں جلد ہی تیسرا سینما گھر کھولا جائیگا۔

(جاری ہے)

القصر مال کی انتظامیہ نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر شائع کیا ہے کہ سعودی شہری ریاست میں سینماء گھروں کے کھلنے کے اعلان کے بعد سے اب ہم سے بھی سینماء گھر کھولنے کی توقع قائم کیے ہوئے ہیں ۔ اس لیے وہ جلد ہی مال میں سعودی عرب کا تیسرا سینماء گھر کھولنے جا رہے ہیں۔