معروف پاکستانی اداکارہ نے دوسری شادی کرلی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 26 اپریل 2018 11:37

معروف پاکستانی اداکارہ نے دوسری شادی کرلی
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 اپریل 2018ء) : پاکستانی اداکارہ فضہ علی دوسری مرتبہ رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فضہ علی نے اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی شادی کی خبر شئیر کی۔ فضہ علی کا کہنا تھا کہ میری شادی ایاز ملک سے ہوئی۔ اللہ کے کرم سے میں یہ بتانے میں فخر محسوس کر رہی ہوں کہ میں نے شادی کے بعد شوبز چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چونکہ اے آر وائی نے میرے بُرے وقت میں میرا ساتھ دیا لہٰذا کانٹریکٹ ختم ہونے تک میں اے آر وائی پر ''عیدی سب کے لیے'' پروگرام کی میزبانی کے فرائض سر انجام دوں گی۔ میں نے ایاز ملک کے ساتھ اپنی نئی زندگی کا آغاز کیا ہے لہٰذا مجھے میرے دوست احباب اور خاندان کے ساتھ ساتھ آپ سب کی دعائیں بھی چاہئیں۔


یاد رہے کہ ا سے قبل فضہ علی کی شادی فواد فاروق سے ہوئی تھی جن سے ان کی ایک بیٹی ہے لیکن کچھ تلخیوں کے باعث فضہ علی نے اپنے پہلے شوہر سے طلاق لے لی تھی۔

متعلقہ عنوان :