ٹی ٹی پی اور جماعت الاحرار کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کی ممکنہ رہائی روک دی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 26 اپریل 2018 11:27

ٹی ٹی پی اور جماعت الاحرار کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کی ممکنہ ..
پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 اپریل 2018ء) : پشاور ہائیکورٹ نے کالعدم تنظیموں تحریک طالبان پاکستان اور جماعت الحرار کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کی متوقع رہائی انکوائری مکمل ہونے تک روک دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں جسٹس قیصر رشید اور جسٹس اکرام اللہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور جماعت الاحرار کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کی مبینہ رہائی کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ٹی ٹی پی کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان نے آرمی پبلک اسکول پر حملے سمیت دہشت گردی کی درجنوں کارروائیوں کا اعتراف کیا ہے مگر اب اس کو رہا کیا جا رہا ہے۔جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل مسرت اللہ نے عدالت کو بتایا کہ احسان اللہ احسان کو رہا نہیں کیا جا رہا اس کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔ عدالت نے انکوائری مکمل ہونے تک احسان اللہ احسان کی متوقع رہائی روکتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔