پی سی بی نے حسن علی کے واہگہ بارڈر واقعے پر بھارتی اعتراض مسترد کردیا

جمعرات 26 اپریل 2018 11:21

پی سی بی نے حسن علی کے واہگہ بارڈر واقعے پر بھارتی اعتراض مسترد کردیا
کولکتہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26اپریل 2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے فاسٹ باﺅلر حسن علی کے واہگہ بارڈر واقعے پر بھارتی اعتراض مسترد کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

کولکتہ میں جاری آئی سی سی میٹنگز کے موقع پر بھارتی صحافی کی جانب سے جب حسن علی کے ”جنریٹر سٹائل‘ ‘اپنانے کے بارے میں سوال ہوا تو انھوں نے کہاکہ کرکٹرز پہلے بھی واہگہ بارڈر پر جاتے رہے ہیں، فاسٹ باﺅلرز ہمیشہ وہی کرتے ہیں جو ان کا دل چاہے، میں نہ ہی اس بات کو اہمیت دیتا ہوں اور نہ اس حوالے سے کوئی بات نہیں کرنا چاہتا ورنہ آپ اس میں بھی سیاست شامل کرلیں گے۔