نواز شریف آئندہ الیکشن سے قبل کیا کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں؟

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 26 اپریل 2018 11:15

نواز شریف آئندہ الیکشن سے قبل کیا کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں؟
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 اپریل 2018ء) :نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی رہنما نبیل گبول نے کہا کہ تصادم ہو چکا ہے ایک ہوتا ہے کہ آمنے سامنے کھڑے ہو کر ایک دوسرے کو گالیاں دیں، ایک دوسرے پر الزامات عائد کریں ، لیکن یہ خطرناک تصادم کچھ اور ہے۔ اس میں ان کا ایک دوسرے کے اوپر چڑھائی کرنے کا پروگرام ہے ، یہ لوگ ایک دوسرے سے لڑنے کا پروگرام بنا رہے ہیں۔

نواز شریف نے پہلے سپریم کورٹ پر حملہ کروایا تھا لیکن اب ہر صوبے کی ہائیکورٹ پر حملہ کروانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے جس کے خطرناک نتائج ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ آںے والے دن خطرناک ہیں، ان کو سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہئیے، میرا اپنا بھی ایک سیاسی تجربہ ہے۔ میں نے جب کبھی بھی عدلیہ پر بات کرنے کی کوشش کی تو مجھے نوٹسز لیکن اس مرتبہ تو گالیاں دی جا رہی ہیں لیکن نوٹسز کا نام و نشان نہیں ہے۔

(جاری ہے)

کہا جارہا ہے کہ نواز شریف کےخلاف فیصلہ آنے والا ہے لیکن مسئلہ نواز شریف نہیں ان کا گروپ ہے جس نے حملے کرنے کا سوچا ہے جو منصوبہ بندی کر رہے ہیں،جو سوچ رہے ہیں کہ الیکشن میں کس طریقے سے جائیں گے۔یہ لوگ اپنی مہم کو عدلیہ کےخلاف استعمال کریں گے۔ یہ کہتے ہیں ووٹ کو عزت دو، انہوں نے یہ نہیں کہا کہ ووٹر کو عزت دو ، کیونکہ ان کی نظر میں ووٹر بھاڑ میں جائے ۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں: