Live Updates

خواجہ آصف نا اہلی کیس، لارجر بنچ فیصلہ آج دو بجے سنائے گا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 26 اپریل 2018 10:59

خواجہ آصف نا اہلی کیس،  لارجر بنچ فیصلہ آج دو بجے سنائے گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 اپریل 2018ء) : اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے خواجہ آصف نا اہلی کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں لارجز بنچ آج ن لیگی رہنما خواجہ آصف کی نا اہلی کافیصلہ سنائے گا۔

(جاری ہے)

خواجہ آصف نا اہلی کیس کا فیصلہ دوپہر دو بجے سنایا جائے گا۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے خواجہ آصف کی نااہلی کے لیےاسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا، خواجہ آصف پر بیرون ملازمت کرنے اور اقامہ رکھنے کا الزام عائد ہے۔ لارجر بنچ نے اس کیس کا فیصلہ 10 اپریل کو محفوظ کیا تھا جو آج سنایا جائے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات