کویت نے فلپائن کے سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا

جمعرات 26 اپریل 2018 01:40

کویت سٹی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) خلیجی ریاست کویت نے فلپائن کے سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا اور منیلا سے اپنا سفیر بھی واپس بلا لیا۔

(جاری ہے)

فلپائنی سفیر نے کویت میں گھروں میں کام کرنے والی خادمائوں کے استحصال کے حوالے سے گفتگو کی تھی۔ فلپائنی حکومت نے حال ہی میں اپنے شہریوں کے کویت میں کام کرنے پر پابندی بھی عائد کر دی ہے۔