اسلام آباد، آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کا صوفی تسلیم کی وفات پر شدید رنج و غم کا اظہار

جمعرات 26 اپریل 2018 00:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2018ء) سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری اور چیئر مین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی لاہور کے دیرنیہ کارکن صوفی تسلیم کی وفات پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے اپنے الگ الگ تعزیتی پیغام میں انہوںنے کہا ہے کہ صوفی تسلیم کی پارٹی کے لئے خدمات طویل عرصے تک یار رکھی جائیں گی۔

(جاری ہے)

صوفی تسلیم جیسے کارکن پارٹی کا اثاثہ ہوتے ہیں اورپارٹی انہیں کبھی نہیںبھولے گی انہوںنے کہا ہے کہ بھٹو خاندان اور پارٹی ان کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔