وزن کم کرنا ہے تو ورزش چھوڑیں ڈراونی فلمیں دیکھیں

خوفناک اور ڈراونی فلمیں دیکھنے سے انسانی جسم کی چربی پگھلتی ہے،برطانوی محققین کا دعویٰ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 25 اپریل 2018 23:37

وزن کم کرنا ہے تو ورزش چھوڑیں ڈراونی فلمیں دیکھیں
لندن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 25اپریل 2018 ء ) :وزن کم کرنا ہے تو ورزش چھوڑیں ڈراونی فلمیں دیکھیں۔برطانوی یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق کے نتیجے میں محققین نے دعویٰ کیا ہے کہ خوفناک اور ڈراونی فلمیں دیکھنے سے انسانی جسم کی چربی پگھلتی ہے۔جو 90 منٹ دورانیے کی ڈراو نی فلم دیکھتے ہیں ان کے جسم کی 113کیلوریز استعمال ہو جاتی ہیں جو 30 منٹ کی سیر کے برابر ہے۔

تفصیلات کے مطابق بڑھتا ہوا وزن ہمارے معاشرے میں ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔اس مسئلے کے پیچھے موجود وجوہات میں متوازن غذا کا استعمال نہ کرنا ،پیدل چلنے کی بجائے سواری کے استعمال کو ترجیح دینا اور کسی بھی کھیل میں شرکت نہ کرنا ہے ۔موٹاپا جب قابو سے باہر ہو جاتا ہے تو یہ شوگر ،بلڈ پریشر اور دل کی بیماریو ں کا موجب بنتا ہے اس لئیے جس قدر جلدی ہو سکے وزن میں کمی لے آ نی چاہیے۔

(جاری ہے)

ہم لوگ سستی اور کاہلی کے باعث ورزش اور اس طرح کی دیگر محنت طلب چیزوں سے دور بھاگتے ہیں جن سے وزن کم ہونے کے امکانات ہیں ۔اب ایسے افراد کے لیے برانوی محققین نے حل ڈھونڈ نکالا ہے۔برطانوی یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق کے نتیجے میں محققین نے دعویٰ کیا ہے کہ خوفناک اور ڈراونی فلمیں دیکھنے سے انسانی جسم کی چربی پگھلتی ہے۔جو 90 منٹ دورانیے کی ڈراو نی فلم دیکھتے ہیں ان کے جسم کی 113کیلوریز استعمال ہو جاتی ہیں جو 30 منٹ کی سیر کے برابر ہے جبکہ اسی دورانیے کی زیادہ ڈروانی فلمیں 184 کیلوریز کے استعمال ہونے کا باعث بھی بن سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :