جامعہ میں دو روزہ تحقیقی کانفرنس کے صوبہ میں دور رس نتائج برآمد ہونگے،

بلوچستان میں میگا پروجیکٹ اور ترقی کے لئے جدید ٹیکنالوجی اور ہنر مند انسانی وسائل کی اشد ضرورت ہے، جامعہ بلوچستان وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال ،صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلوکاتقریب سے خطاب

بدھ 25 اپریل 2018 23:39

کوئٹہ۔25 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) جامعہ بلوچستان کے زیر اہتمام دو روزہ کانفرنس کے اختتامی تقریب منعقد ہوا اور مختلف سیکشن کے انعقاد کیا گیا جس میں آرٹس اور سائنس فیکلٹی سمیت جامعہ کے کیسواب سینٹر نے سیشن منعقد کئے گئے جس میںسائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی، انرجی جنریشن، مائنز اینڈ منرلز، مواصلات، ڈیر ی لائیو اسٹاک، گمز پروسیسنگ اور سوشل سیکٹر شامل تھے اور دوسرے روز بھی سائنسی نمائش میں بڑی تعداد میں شرکاء نے نمائش کا دورہ کیا۔

300سے زائد تحقیقی مقالہ جات پیش کئے گئے جس میں ملک و صوبے کے جامعات کے محققین اور سربرہاں نے شرکت کی۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو تھے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال نے مہمان خصوصی اور دیگر مہمانوں کو نمائشی اسٹالز کا دورہ کرایا اور مختلف سیشن کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ جامعہ میں دو روزہ تحقیقی کانفرنس کے صوبہ میں دور رس نتائج برآمد ہونگے کیونکہ صوبہ میں میگا پروجیکٹ اور ترقی کے لئے جدید ٹیکنالوجی اور ہنر مند انسانی وسائل کی اشد ضرورت ہے اور محققین نے کانفرنس میں اپنے تجربات اور تحقیقی مقالہ جات کو پیش کرکے ثابت کردیا کہ ہمارے ملک و صوبے میں بہتر سے بہتر ماہرین موجود ہیں جن کے صلاحیتوں سے استفادہ کرتے ہوئے ہم مختلف شعبہ جات کو ترقی سے ہمکنار کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت تعلیم اور تعلیمی اداروں کی ترقی کے لئے مثبت اقدامات کررہی ہے۔ کیونکہ تعلیم ہی ترقی کا زینہ ہے کیونکہ دور حاضر کے ہر گزرتے وقت کے تبدیلیوں اور چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمیں تعلیم وتحقیق کو اپنا کر اپنے اداروں کو جدید خطوط پر استوار کرسکتے ہیں۔ جامعہ بلوچستان جو کئی دہائیوں سے صوبے میں اعلیٰ تعلیم کو فروغ دے رہی ہے اور مستقبل میں بھی وہ اپنی جدوجہد کو جاری رکھتے ہوئے صوبے میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کو ممکن بنائے گی ۔آخر میں مہمان خصوصی اور شرکاء میں شیلڈ تقسیم کئے گئے۔