لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے آٹھ رکنی وفد کی برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس سے ملاقات،مختلف امور پر تبادلہ خیال

بدھ 25 اپریل 2018 23:39

لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے آٹھ رکنی وفد کی برطانیہ میں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2018ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے آٹھ رکنی وفد نے سینئر نائب صدر ایل سی سی آئی خواجہ خاور رشید کی سربراہی میں بدھ کو برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پیپر، پلاسٹک کیمیکل اور ٹیکسٹائل سمیت دیگر صنعتوں کے نمائندے شامل تھے۔

(جاری ہے)

بدھ کو لندن سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وفد نے ہائی کمشنر کو بتایا کہ وہ برطانیہ کے تین ہفتوں کے دورے پر ہیں، جہاں وہ مختلف کمپنیوں کا دورہ کریں گے اور کارباری اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔

اس موقع پر پاکستان کے ہائی کمشنر نے غیر ملکی خریداروں کے اعتماد کو جیتنے کیلئے پاکستانی مصنوعات کے میعار کی یقین دہانی پر بھی زور دیا جبکہ برانڈ کو فروغ دینے اور پاکستانی برآمدات کو بڑھانے پر بھی زور دیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان کی برآمدات کو برطانیہ میں فروغ دینے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستانی ہائی کمشنر نے کاروباری طبقہ کیلئے برطانیہ کے ویزا کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ ویزہ کے حوالے سے برطانیہ کے حکام سے بات کریں گے۔