کتاب ’’بجھتے چلے جاتے ہیں‘‘ کی اشاعت

معروف ادیب اور محقق ڈاکٹر محمد منیر احمد سلیچ کی تالیف کردہ کتاب، بجھتے چکے جاتے ہیں چراغ ، منظر عام پر آ گئی ہے

بدھ 25 اپریل 2018 23:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2018ء) زیر نظر کتاب پاکستان کے ممتاز اردو اہل قلم کے کوائف اور تاریخ ہائے وفات پر مشتمل ہے۔ یہ کتاب قلم فاؤنڈیشن انٹرنیشنل ، لاہور نے خوبصورت گیٹ اپ کے ساتھ شائع کی ہے۔

(جاری ہے)

کتاب کی ضخامت 472 صحاف پر مشتمل ہے کتاب کے فلیپ پر ڈاکٹر معین الدین عقیل ، ڈاکٹر وحید قریشی، مختار مسعود، انور سدید، مشفق خواجہ، ڈاکٹر فرحان فتح پوری ، احمد سلیم اور افتحارعارف کا آراء شامل ہیں کتاب کے حوالے سے افتحار عارف کا کہنا ہے کہ ’’ دوست عزیز و مکرم ڈاکٹر محمد منیر احمد سلیچ ہماری نئی نسل میں تحقیق کے میدان کا بہت مستند و معتبر نام ہے انہوں نے کہا ہے کہ اس سے قبل وفیات نام ور ان پاکستان اور اقالیات کے حوالے سے بے حد و قیع کام کیاہے۔

انہوں نے ’’وفیات اہل قلم پاکستان ‘‘ مرتب کر کے بہت بڑی تحقیقی خدمت سر انجام دی ہے۔ مختار مسعود نے اپنے فلیپ پر یوں اظہا ر خیال کیا: ’’آپ کی محنت کی سبب کچھ مرنے والوں کودوبارہ زندگی مل گئی ، مسیحائی آپ کا پیشہ بھی تو ہے۔ ‘‘ کتاب کی اہمیت کے پیش نظر اس کی قیمت مبلغ ۔/ 1500 روپے ، جو مناسب ہے ۔ ڈاکٹر محمد منیر احم سلیچ ایک سنجیدہ داشن ور اور نثر نگار ہیں۔ ادبی حلقوں نے انہیں اس تازہ کتاب کی اشاعت پر مبارک باد دی ہے۔

متعلقہ عنوان :