فوٹو سیشن نہیں عملی اقدامات سے عوام کا دل جیتا جائے،رہنما بلوچستان نیشنل پارٹی

بدھ 25 اپریل 2018 23:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ ، مرکزی فنانس سیکرٹری ملک نصیر احمد شاہوانی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ فوٹو سیشن نہیں عملی اقدامات سے عوام کا دل جیتا جائے سریاب پیکیج سے موقع پرست فائدہ اٹھانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں پیکیج وزیراعلیٰ کے فنڈ سے اور تختیاں راتوں رات کسی اور کی لگائی جا رہی ہے کونسلر تک کی نمائندگی نہ رکھنے والے بلوچستان کو فتح کرنے کا دعویٰ کر رہے ہیں کوئٹہ پیکیج اور سریاب روڈ توسیع منصوبے اپنے نام کروانے والوں کو پتہ ہونا چاہئے کہ وزیراعلیٰ کے فنڈز سے ترقیاتی کام کئے جا رہے ہیں اور ترقیاتی اسکیمات کی نگرانی پروجیکٹ ڈائریکٹر کر رہے ہیں کنسلٹنی کی ذمہ داری بڑے تعمیراتی کمپنی کے پاس ہے انہوں نے کہا کہ سریاب کے غیور بلوچوں کو جذباتی نعروں سے دھوکہ نہیں دیا جا سکتا تاریخ گواہ ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی نے مشکل وقت میں کبھی عوام کو تنہا نہیں چھوڑا بلکہ ان کے فلاح و بہبود کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہے اور ہر فورم پر آواز بلند کی ساڑھے چار سال تک کی حکومت نے کوئٹہ میں لسانی بنیاد پر سریاب کو نظر انداز رکھا تب پارٹی نے ہر فورم پر آواز بلند کی الیکشن قریب آتے ہی موقع پرستوں کو سریاب کے عوام یاد آنے لگے اور اب جھوٹے دعوئوں کے ذریعے نادرا سے بلوچوں کو شناختی کارڈز اور انکم سپورٹس پروگرام کا جھانسہ دے کر اعتماد بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں سریاب کے غیور عوام جانتے ہیں کہ پانچ سال تک حکومت کرنے والوں نے سریاب کو محروم رکھا کرپشن ، اقرباء پروری کو دوام دیا گیا اب الیکشن کے قریب آتے ہی فوٹو سیشن کروا کر یہ کوشش کر رہے ہیں کہ کام انہوں نے شروع کروائے انہوں نے کہا کہ بی اینڈ آر کے ارباب ا اختیار کی ذمہ داری ہونی چاہئے کہ ترقیاتی پیکیج جس کیلئے پارٹی نے ہمہ وقت کوشش کی اسے خالصتا ترقیاتی پیکیج تک محدود رکھیں اور یہاں پر سیاست سے ہٹ کر سریاب بھر میں ترقیاتی کاموں پر توجہ دی جائے گزشتہ دنوں سیاسی ڈرامہ بازوں نے سریاب توسیع پروگرام میں فوٹو سیشن کروانے والے بتائیں کہ کس حیثیت سے وہ وہاں موجود تھے ترقیاتی پیکیج کو سیاسی بنیادوں پر نہیں بلکہ اجتماعی مفادات کو ترجیح دے کر پسماندہ علاقوں کو ملحوظ خاطر رکھ کر ترقی کام تیز کئے جائیں ۔