وفاق تعاون نہ بھی کرے تو اپنے وسائل سے تاریخی بجٹ پیش کریں گے،مشیر خزانہ ڈاکٹر رقیہ ہاشمی

بدھ 25 اپریل 2018 23:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2018ء) مشیر خزانہ ڈاکٹر رقیہ ہاشمی نے کہا ہے کہ وفاق تعاون نہ بھی کرے تو اپنے وسائل سے تاریخی بجٹ پیش کریں گے بجٹ کی تیاری کے آخری مراحل ہیں اور عوام کو بجٹ میں خصوصی ریلیف دی جائے گی انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت 8 مئی کو پانچواں اور آخری بجٹ پیش کرے گی موجودہ بجٹ میں وفاق کا تعاون نہ بھی رہے تو ہم تاریخی بجٹ پیش کریں گے کوشش ہے کہ عوام کو بجٹ میں خصوصی رعایت دی جائے بجٹ کی تیاری آخری مراحل میں ہے اور کوشش ہے کہ اپنے وسائل میں رہ کر صوبہ کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اچھا بجٹ پیش کریں اور بجٹ میں عوام کو خصوصی رعایت دی جائے گی ۔