وٹس ایپ کے استعمال کیلئے عمر کی حد مقرر کر دی گئی

واٹس ایپ نے کو استعمال کرنے کے لیے کم سے کم عمر 16 برس ہونی چاہیئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 25 اپریل 2018 23:13

وٹس ایپ کے استعمال کیلئے عمر کی حد مقرر کر دی گئی
نیویارک(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 25اپریل 2018ء ) :خبردار!16 سال سے کم عمر افراد واٹس ایپ استعمال نہ کریں۔ واٹس ایپ نے نے مقبول ایپ کو استعمال کرنے کے لیے عمر کی حد 16 سال مقرر کر دی۔تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کو دنیا کی مقبول ترین چیٹنگ ایپ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔واٹس ایپ انتظامیہ ایپ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ رکھنے کے لیے نت نئی تبدیلیاں کرتی رہتی ہے۔

(جاری ہے)

ان تبدیلیوں کو عموما صارفین کی جانب سے بہت پسند بھی کیا جاتا ہے تا ہم اب کی بار واٹس ایپ نے اپنے کم عمر صارفین کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔واٹس ایپ نے ایک نیا قانون متعارف کروادیا ہے جس کے تحت 16 سال کے عمر کے لوگ ہی واٹس ایپ استعمال کرسکتے ہیں۔واٹس ایپ حکام کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اس پالیسی اور قانون کے پیچھے ہمارا مقصد یہ ہے کہ صارفین کی تعداد کم کرکے ہم ان کی معلومات کی حفاظت کرسکے۔یہ قانون ابھی صرف یورپی ممالک میں لاگو ہوگا جبکہ باقی ممالک میں عمر کی حد 13سال ہی ہے جو کہ پہلے سے واٹس ایپ حکام نے طے کر رکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :