Live Updates

احسن اقبال نے اقامہ رکھنے کا اعتراف کر لیا، وہ بھی کس نوکری کیلئے، شرمناک انکشاف

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 25 اپریل 2018 23:04

احسن اقبال نے اقامہ رکھنے کا اعتراف کر لیا، وہ بھی کس نوکری کیلئے، شرمناک ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 25اپریل 2018 ء) وزیر داخلہ احسن اقبال بھی خلیجی ملک کے اقامہ ہولڈر نکلے ۔جس پر پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود نے دعویٰ کیا ہے کہ احسن اقبال کے پاس چوکیدار کی نوکری کا اقامہ ہے۔تفصیلات کے مطابق ہمارے سیاستدانوں نے تو اقامہ ہولڈر ہونا گویا مشغلہ بنا رکھا ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنما اب اقامے سے مستفید ہونے کے بعد اسکی زد میں آنے لگے ہیں۔

نواز شریف تو جلسوں میں کہتے پھر رہے ہیں کہ انہیں پانامہ کی بجائے اقامہ پر نکالا گیا۔

(جاری ہے)

نواز شریف کے بعد اقامہ کی دیوار خواجہ آصف پر بھی گری اور انکی سیاست کا فیصلہ بھی کل ہونے جا رہا ہے۔ تازہ ترین معلومات کے مطابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے بھی اس بات کا اعتراف کر لیا ہے کہ ان کے پاس خلیجی ملک کا اقامہ ہے۔ اس بات کا انکشاف معروف اینکر ارشد شریف کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا گیا۔

 جبکہ اس انکشاف پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شفقت محمود نے دعویٰ کیا ہے کہ احسن اقبال کے پاس چوکیدار کی نوکری کا اقامہ ہے۔ تاہم ارشد شریف نے شفقت محمود کے دعوے کے درست ہونے کی تصدیق نہیں کی۔ اس حوالے سے ارشد شریف کے دعوے کی ویڈیو ملاحظہ کیجیے:
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات